اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جاچکی، دورہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔