تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ہزارہ کا ہری پور چیمبر آف کامرس کا دورہ، دورے کے موقع پر چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی ہزارہ کا ہری پور چیمبر آف کامرس کا دورہ، دورے کے موقع پر چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال

ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ہری پور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، ڈی پی او ہری پور کاشف ذولفقار، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز خان اور دیگر افسران پولیس بھی ہمراہ تھے۔ چیمبر آف کامرس ہری پور کے عہدیداران و ممبران نے ڈی آئی جی ہزارہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیمبر آف کامرس کے صدر شہباز مجید، نائب صدر امجد چغتائی اور سابقہ صدر صفدر زمان شاہ نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کی دوڑ میں انڈسڑی کا کردارانتہائی اہمیت رکھتا ہے صنعتکاروں اور ورکروں کو سیکیورٹی سہولیات فراہم کرنا ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ہری پور کے صنعت کاروں، تاجروں اور عام عوام کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے جلد ہری پور کے تمام اہم مقامات، تجارتی مراکز انڈسٹریل ایریا اور شہر بھر میں سیکیورٹی کیمرے تعینات کیے جائیں گے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں چوبیس گھنٹے پولیس ہائی الرٹ رہے گی اور کوئی بھی اطلاع موصول ہوتی ہے تو بروقت کارروائی کی جائے گی اسکے ساتھ ساتھ کوئی بھی حادثہ یا غیر قانونی فعل ہونے کی صورت میں کیمرہ کے زریعے کنٹرول روم میں محفوظ ہوگا جس کے زریعے جرم اور جرائم کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگا اور یہ پراجیکٹ خیبر پختونخوا میں پہلا سیکیورٹی پراجیکٹ ہوگا۔ حطار تھانے کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اراضی مہیا کر دی گئی ہے جس پر جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا جس سے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور صنعت کاروں کو جانی و مالی تحفظ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ اس عالمی وباء کی وجہ سے صنعت کاروں، فیکٹری مالکان اور تاجر برادری کو بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی ہے جس سے صنعت کاروں کی مشکلات دور ہو جائیں گیں۔ ہزارہ پولیس تاجروں اور صنعتکاروں کو کاروباری سرگرمیوں کو پرامن ماحول میں جاری رکھنے اور ملکی ترقی کے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھاتی آ رہی ہے۔ ہزارہ پولیس کا مکمل تعاون نہ صرف ہری پور بلکہ پورے ہزارہ کے صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کے ساتھ ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چیمبر آف کامرس ہری پور پولیس کیساتھ بہترین تعلق قائم اور درپیش مسائل دونوں کے باہمی مشاورت سے حل کیئے جاتے ہیں امید ہے بہترین روابط کا یہ سلسلہ ہمیشہ کی طرح جاری رہے گا اور صنعت کاروں کو ہزارہ پولیس کی جانب تحفظ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کومزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔ صنعتی امن کے قیام کیلئے پولیس اور صنعت کاروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے