پشاور (رپورٹ: گل حماد فاروقی) پشاور کے گنجان آباد علاقے مسیزائی پھندو روڈ پر اپنی نوعیت کی پہلی مسجد تعمیر ہو رہی ہے۔ یہ مسجد 36 مرلوں پر محیط ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی علیحدہ وضو خانہ اور مسجد تعمیر کی جارہی ہے تاکہ اس سڑک پر گزرنے والی مسافر خواتین بھی اس میں نماز پڑھ سکیں۔ اس مسجد میں ایک دینی مدرسہ بھی تعمیر ہو رہا ہے جہاں علاقے کے بچوں اور بچیوں کو مفت دینی تعلیم دی جائے گی۔ اس علاقے کا ایک پرانا باشندہ میر عالم کا کہنا ہے کہ یہاں پچھلے چالیس سالوں سے مسجد کی کمی نہایت شدت سے محسوس ہو رہی تھی اب عنقریب لوگوں کی یہ دیرینہ خواہش پوری ہوگی۔ حاجی رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ اس مسجد کیلئے ان کے والد مرحوم نے دس مرلے زمین وقف کی تھی مگر ان کی بہنوں نے بھی اپنے حصے کی زمین مسجد کے نام کردی جس سے یہ مسجد 36 مرلے تک پہنچ گئی جو بہت بڑی جگہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس مسجد کو ہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کر رہے تھے مگر یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اور علاقے کے لوگ نہایت پسماندہ ہیں جس میں محخیر حضرات کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ حاجی فدا محمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کی زمین مسجد کیلئے وقف کردی مگر اس میں تہہ خانہ یعنی بیسمنٹ بھی تعمیر ہو رہی ہے جس کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالئے جو صدقہ جاریہ ہے۔ وائس پرنسپل منظور الہی کا کہنا ہے یہاں بیک وقت 6000 لوگ نماز پڑھ سکیں گے۔ مگر چونکہ اس مہنگائی کے دور میں یہ ہمارے بس سے باہر ہے لہذا اس کار خیر میں ہمیں مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اس مسجد سے وابستہ لوگ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کار خیر میں ان کے ساتھ مالی مدد کی جائے یا مسجد کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹیریل فراہم کریں تاکہ یہ عظیم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے اور اس میں حصہ ڈالنے والوں کیلئے صدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ اس مسجد اور مدرسے کی تعمیر میں تمام مخیر حضرات کسی بھی قسم کی معلومات یا امداد کیلئے درج ذیل حضرات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رحمت الہی فون نمبر 03469141883، منظور الہی 03109405526، شاہ فیصل 03149044872، حاجی فدا محمد 03368389192، ایزی پیسہ اکاؤنٹ اشرف زمان اکاؤنٹ نمبر 03350192021۔