کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے سامنے چین میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے لواحقین نے احتجاج کیا، مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کروا رہے ہیں کہ چین میں قید تمام پاکستانی مستقل بیمار ہیں اور صرف لانزو جیل میں 28 قیدی شدید بیمار ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے نوٹس لیے جانے پر اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاہم روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کام کرنے، ناقص کھانے کی فراہمی اور طبی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث وہاں قید پاکستانیوں کی زندگیوں کو شدید خدشات لاحق ہیں، مظاہرین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے 28 مارچ 2018 کو چین سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جس معاہدے کی منظوری دی گئی ہے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے، جن پاکستانیوں کی سزائیں مکمل ہو چکی ہیں انھیں رہائی دلوائی جائے اور جن کی سزائیں نامکمل ہیں انھیں پاکستان کی جیلوں میں منتقل کر کے سزا پوری کی جائے-
![]()