میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ اور سی ایم او میہڑ کا نوٹس، شہر کی صفائی اور گندگی اٹھانے کا کام شروع۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر میں گندگی بڑھ جانے سے سڑکوں پر گندگی کی ڈھیر ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ علی حیدر شیخ، سی ایم او دربان علی ابڑو نے نوٹس لیتے ہوئے ہیوی مشینری کے ساتھ میونسپل اہلکار شوکت پلھ، منظور جانوری، اشرف دریانی، سید حب دار شاہ و دیگر نے صفائی عملے کے ہمراہ فرید آباد روڈ سے گندگی اٹھانے کا کام باقاعدہ طور پر شررع کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ اور سی ایم او میہڑ نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے شہر میں کافی وقت سے گندگی کی شکایات مل رہی ہیں سڑکوں اور محلوں میں گندگی کی ڈھیر ہونے پر پی پی پی ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر فیاض علی بٹ کی ہدایات پر ہیوی مشینری اور صفائی عملے کے ہمراہ صفائی کا کام شروع کر دیا ہے، انہوں نہ کہا میہڑ شہر کے تمام وارڈ اور علاقہ میں صفائی کا عملہ مقرر کر کے مشینیری سے گندگی اور نالوں کی کھدائی کرا کے شہریوں کی شکایات دور کر کے میہڑ شہر میں صفائی کا عمل بہتر بنائیں گے۔