تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے مسعود الرحمن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے معطل کر دیا

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے مسعود الرحمن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے معطل کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے پی ایس 92 (114) کراچی کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن عباسی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔ مسعود الرحمن عباسی نے پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں اپنی سنگین غلطی کو جذباتی ردعمل قرار دے کر اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔ ایک سیاسی کارکن اور سٹی ایریا کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہوکر اس طرح کی غلطیاں پارٹی کے نظم و ضبط کے خلاف ہیں۔ پارٹی عہدیدار پر اس طرح کی جذباتی غلطیاں کرے تو وہ کس طرح پارٹی نظم و ضبط کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں۔ پارٹی نے مسعود الرحمن عباسی کو ان کی سنگین غلطی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پی ایس 92 کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے معطل کر دیا ہے اور انہیں پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ مسعود الرحمن عباسی آئندہ کسی بھی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے