کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و سابق ڈائریکٹر ایف سی ایس سلیمان سندھی، پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس- 115 ڈسٹرکٹ کیماڑی ویسٹ کے سینئر رہنماؤں انجینئر ابراہیم بلوچ آسکانی، سر شریف میمن، عبدالغفار پٹنی، علی اکبر بلوچ، شفیق خٹک، حنیف بلوچ، ریاست علی ایڈوکیٹ، حنیف انگاریہ، احد اقبال ایڈوکیٹ، غلام عباس بھٹو، سلیم اصغر مغل، فضل خان شیر پاؤ، محبوب خان آفریدی، رضوان لیاقت علی خان، وحید بھٹی، توقیر بھٹی، شاہ نواز بلوچ، عمر وہاب، فیضان بلوچ، ر ضوان آسکانی، کیپٹن رؤف اور دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان کے ذریعہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مردِ مجاہد آصف علی زرداری، ایم پی اے و مرکزی صدر پی پی پی شعبہ خواتین ادی فریال تالپور اور عوامی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 2021-22 کا شاندار عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر زبر دست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان رہنماؤں نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دخترِ مشرق شہید رانی بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے ادوار کی یاد تازہ کردی ہے پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرکے ان کے دل جیت لئے دوسری جانب کم از کم تنخواہ مزدوروں کی 25,000 روپے مقرر کرنا بھی احسن اقدام ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ مزدوروں کیلئے بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء اور کوئی نئے ٹیکس نا لگانے سے سندھ حکومت کا پہلے سے بھی زیادہ وقار بلند ہوا ہے پی پی پی کے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت کا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ عمران سرکار نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی وفا بھی نہیں کی بلکہ تین سالوں میں غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، وفاق کے بجٹ میں عوام کو ایک بار پھر بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ حکومت کی طرح جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی ترجمانی کریں یا پھر حکومت سے استعفے دیکر خاموشی سے گھر چلے جائیں۔