Home/اہم خبریں/نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کا اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی کے انتقال اور انٹرنیشنل فٹبالر عباس بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کا اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی کے انتقال اور انٹرنیشنل فٹبالر عباس بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ ارشد حسین، عظمت اللہ خان، انور فاروقی، سید ابوزر امراؤ، عارف بھوپالی، خالد پراچہ، ناصراسمائیل،عمران بلوچ، ناصرعلی اور قمرعلی نے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی خورشد عالم صدیقی کے انتقال پر اور انٹرنیشنل فٹبالر عباس بلوچ کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریں۔ درین اثنا سمیر سلیم، فیصح الرحمن کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب، راہ جاوید اقبال، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کی۔