کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا سندھ حکومت کا آئیندہ آنے والے بجٹ میں بھی سندھ کے عوام کیلئے کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی جائیگی، سندھ حکومت کا بجٹ صرف من پسند لوگوں کو نوازا جائیگا، حکومت سندھ نے ہر سالانہ بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آرڑ میں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی ہے، سندھ حکومت کی ہر رگ میں کرپشن بسی ہے سندھ میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بانٹے گئے جعلی چئیرمین بلاول کو اس فعل پر زرا بھی شرمندہ نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے نالوں کی صفائیوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے کوئی مشینری نالوں کی صفائی کیلئے نظر نہیں آرہی حلقہ پی ایس 130 میں شادمان نالہ ہر بارش میں ابل کر سڑکوں پر آجاتا ہے جس سے گزشتہ سال جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا بیڑا وفاق نے اٹھایا ہے وفاق اپنا کام بہترین انداز میں ادا کر رہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سندھ حکومت نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے سندھ حکومت کے غیرذمیدارانہ روئیے کے نتیجے پی پی صرف علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے جلد پی پی کو پورے صوبے سے ٖصفایا یقینی بنائیں گے۔