Home / اہم خبریں / واٹر بورڈ میں وائٹ کالر کرپٹ افسران بیٹھے ہیں، کورنگی کے عوام واٹر بورڈ کی غفلت سے پانی کو ترس رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

واٹر بورڈ میں وائٹ کالر کرپٹ افسران بیٹھے ہیں، کورنگی کے عوام واٹر بورڈ کی غفلت سے پانی کو ترس رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ پی ایس 97 میں پانی کا بحران شدت اخیار کر رہا ہے مصنوعی بحران کے پیچھے واٹر بورڈ میں بیٹھے وائٹ کالر کرپشن میں ڈوبے ہوئے افسران ہیں پانی کے معاملے پر واٹر بورڈ اور ڈی سی کورنگی کو متعدد خط لکھے گئے مگر عملے کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے پی پی کی طرز حکمرانی میں سندھ کے بلدیاتی ادارے کرپشن کی زد میں آچکے ہیں اداروں میں بیٹھے افسران نے رشوت کے بازار گرم کیے ہوئے ہیں کورنگی کے متعدد علاقے میٹھے پانی سے محروم ہیں کئی علاقے اس صدی میں رہتے ہوئے بھی پرانی صدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کورنگی کے عوام واٹر بورڈ کی غفلت سے پانی سے ترس رہے ہیں سندھ حکومت نے کورنگی کے عوام کو ٹینکر مافیا کے سپرد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پانی کے معاملے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے پانی کے معاملے کو متنازع بنانا پی پی کا پسندیدہ مشغلہ ہے، پیپلر زپارٹی نے کورنگی کے عوام کو لاوارث سمجھا ہوا ہے جبکہ پی پی کا گمان غلط ہے پی پی کورنگی کے عوام کو اکیلا سمجھنا چھوڑ دے تحریک انصاف کے نمائندے کورنگی کے عوام کی آواز ہیں میرے حلقے میں کی جانے والی ناانصافیوں کیخلاف میں ہمیشہ آواز اٹھاتا رہوں گا تحریک انصاف کے ایم این اے فنڈز کے تحت پانی کی لائینیں تبدیل کی گئیں سندھ حکومت بغض عمران خان میں کورنگی کو پانی نہیں دے رہی واٹر بورڈ میں تمام افسران کرپٹ اور سندھ حکومت کے گھر کے ملازم ہیں وزیر بلدیات کو اپنی وزارت سے زیادہ وفاق کیخلاف پروپیگنڈا کرنے میں دلچسپی ہے، کورنگی کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو جلد احتجاج کی کال دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے