نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی ہدایات کے پیش نظر جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ بھریا سٹی پولیس نے مختلف مقامات پہ کاروائیاں کرکے، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نیک محمد مری کے قبضے سے بنا لائسنس غیر قانونی پسٹل بمع میگزین (30 بور) اور 4 عدد راؤنڈز برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد فرحان ملک کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کرکے، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم بشیر احمد سولنگی کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ٹھارو شاہ پولیس نے مخفی اطلاع کاروائی کرکے، ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم عجیب منگریو کے قبضے سے بنا لائسنس پسٹل بمع میگزین اور 5 راؤنڈز برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ تیسری کاروائی میں مٹھیانی پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم علی خان بھرٹ کے قبضے سے بنا لائسنس پسٹل بمعہ میگزین اور 4 راؤنڈز برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چوتھی کاروائی میں پڈعیدن تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم اویس بھنبھرو پڈعیدن تھانہ کے مین پڑی گٹکا ایکٹ کے ایک مقدمہ میں روپوش ہے۔