تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جوہانسبرگ (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش سے وہ حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اسکین میں 8 بچے دکھائی دیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔بچوں کے والد گوسیمے تھامارا سیتھول کے پہلے سے بھی دو بچے ہیں جو چھ برس قبل جڑواں پیدا ہوئے تھے، جوڑے کے اب کُل بچے 12 ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش اور جذباتی ہوں، زیادہ بات نہیں کرسکتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ مالی کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خاتون کی 5 بچیوں اور 4 بچوں کی پیدائش مراکش کے ہسپتال میں ہوئی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے