نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمدعلی ملک) سینئر قانون دان شہید عبدالسلام لہرانی کی چوتھی برسی پر ڈسٹرکٹ بار میں شاندار تقریب کا انعقاد, ضلع بھرسے وکلاء نے شریک ہوکر خراجِ تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے سینئر قانون دان، لہرانی ایسوسی ایٹ کے بانی شہید عبدالسلام لہرانی کی چوتھی برسی پر ڈسٹرکٹ بارکونسل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مورو، بھریا سٹی، کنڈیارو اور محراب پور تحصیل کے بار عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر شہید عبدالسلام ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے ممبر سندھ بار کونسل عبدالستار لہرانی، صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالرحیم عباسی، جنرل سیکریٹری ایاز مری، سابق صدر عمر دین پنھور، سابق ممبر سندھ بار کونسل ارباب چانڈیو، سابق نائب صدر عبدالجبار راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری عبدالقادر خانزادہ، سینئر وکیل امر امتیاز میمن، سابق جنرل سیکریٹری شوکت بوھیو و دیگر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ شہید عبدالسلام لہرانی ایک لازوال کردار تھے وہ ایک دلیر اور ایماندار وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ منہ پر سچ کہنے والی شخصیت تھے وہ صرف وکیل ہی نہیں بلکہ سیاسی و سماجی حیثیت رکھنے والی پر اثر شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ بے لوث ہر مظلوم کا ساتھ دیا۔