Home/اہم خبریں/کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ڈیٹا سنک کے مابین معاہدہ، معاہدے کے تحت ڈیٹا سنک کاٹی ممبران کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فرام کریگا
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ڈیٹا سنک کے مابین معاہدہ، معاہدے کے تحت ڈیٹا سنک کاٹی ممبران کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فرام کریگا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور معروف آئی ٹی کمپنی ڈیٹا سنک کے درمیان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں اور ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رزاق ایچ پراچہ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر ذکی احمد شریف، نائب صدر نگہت اعوان، نہال اختر اور فرحان حسن بھی موجود تھے۔ شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے زریعے پیدواری صلاحیت اور ورک فورس کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ ڈیٹا سنک کے اشتراک سے کورنگی صنعتی علاقے میں فیکٹریوں اور دفاتر کو جدید آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کریں گے، کاٹی کے ممبران کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی آسان بنائیں گے، جس میں بزنس آٹومیشن، ای آفس اور اکیڈمک انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ سسٹم (اے آئی ایم ایس) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت کے اس دور میں کمپنیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا لازم ہے۔ سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا کی حیثیت کراچی کے صنعتی علاقوں میں سب سے اہم ہے، شہر کی ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس کے علاوہ فارما سیوٹیکل اور دیگر مینوفیکچرنگ چھوٹی بڑی فیکٹریوں کی اکثریت یہاں موجود ہیں جو نہ صرف کراچی بلکہ ملکی برآمدات میں اہم کردار ادا کرتی اور آٹو میشن کی سہولت سے ان کے کاروبار اور انتظامی امور میں نمایاں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ تقریب سے ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زراق پراچہ کا کہنا تھا کہ کاٹی کے ساتھ اشتراک ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہم چھوٹے اور درمیانی صنعت کو خاص طور پر ڈیجیٹلائیز کرنے کیلئے پرعزم ہیں اس کیلئے کورنگی کے اشتراک سے لارج اسکیل مینوفیکچررز سے لے کر ایسی صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں 25 سے کم ملازمین کام کرتے ہیں اور انہیں نہایت کم قیمت پر بین الاقوامی معیار کے بزنس آٹو میشن، سافٹ وئیر سسٹم فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ان کی پیداواری صلاحیت میں کئی گناہ اضافہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پارٹنر جوکہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ (الیانز ہوسٹنگ) اور ہارڈویئر ( ٹیک سائن) سے منسلک ہیں انتہائی رعائتی قیمتوں پر سہولیات فراہم کرنے کا اعا دہ کرتے ہیں۔