تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یہ ہے میرا ٹنڈوآدم، گھوٹکی ٹرین سانحے کے بعد ٹنڈو آدم اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے مسافروں میں اہلیان شہر کی طرف سے غذائی اجناس کی تقسی

یہ ہے میرا ٹنڈوآدم، گھوٹکی ٹرین سانحے کے بعد ٹنڈو آدم اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے مسافروں میں اہلیان شہر کی طرف سے غذائی اجناس کی تقسی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گھوٹکی اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ کے بعد پاکستان ایکسپریس کل شام 4 بجے سے ٹنڈو آدم اسٹیشن پر کھڑی ہے ٹرین میں موجود مسافروں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے جہاں پورے ملک میں پاکستانی سرگرم عمل رہے وہی ٹنڈو آدم کی عوام بھی انسانی ہمدردی کے تحت کسی سے پیچھے نہ رہی ٹنڈو آدم اسٹیشن پر کھڑی پاکستان ایکسپریس کے مسافروں کے لئے ٹنڈو آدم کے ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی، سی ایم او بلديہ ہمایوں عمران اپنی ٹیم جس میں او ایس ناصر قریشی، فائر بریگیڈ آفیسر ابرار، سعادت نور، عاشق بھٹی، تنویر رانجھانی، حمید بلوچ، جانو بلوچ، پون کمار و دیگر کے ہمراہ امدادی سامان کے ساتھ اسٹیشن پر پنہچے اس موقع پر ہمیشہ کی طرح انجمن تاجران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انجمن تاجران ٹنڈو آدم کے رہنما اقبال بھٹی، محمد حنیف بہلم، نوشاد شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما پارس ڈیرو، سماجی رہنما عمران غوری، نور حسن تھئیم و دیگر افراد نے ہمیشہ کی طرح ٹنڈو آدم کا مہمان نوازی کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے مسافروں میں کھانا، بسکٹ، پانی، برف، بچوں کے لئے دودھ اور دیگر ضرورت کی اشیا خود اپنے ہاتھوں سے تقسیم کی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی جانب سے بھی امدادی سامان بھیجا گیا۔ ٹنڈو آدم کی عوام کا سلام ہے ان تمام افراد کو جنہوں نے آج مسافروں کی مدد کرکے دعائیں سمیٹیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے