تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی کے باعث صوبے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی کے باعث صوبے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی کے باعث صوبے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے صحت کے نظام کی ابتر صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک موجود نہیں ہے، پیپلز پارٹی صوبے کا بجٹ جعلی اکاؤنٹس کے زریعے بیرون ملک منتقل کر رہی ہے، کتا مار مہم کے نام پر اب تک 90 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے اسی دورانیے کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے 3 مزید واقعات سامنے آئے جن میں 2 کا تعلق بلدیہ ٹاؤن اور 1 کا تعلق کورنگی سے تھا بلدیہ ٹاؤن میں سگ گزیدگی کا شکار ہونے والے 8 سالہ بچہ معاز اور 12 سالہ بچے مزمل قاروق اور کورنگی کی 4 سالہ بچی عالیہ کو کتوں نے بری طرح بھنبھور کے رکھ دیا تھا دوسری جانب گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں ایک ہی وقت میں کتے کے کاٹنے سے 9 بچے بری طرح زخمی ہوئے تھے، راجہ اظہر نے مزید کہا کہ کتوں کی بہتات کے حوالے سے ڈی ایم سی کورنگی کو متعدد خط لکھے مگر کوئی اثر نہیں ہوا سندھ حکومت بجٹ پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف عمل ہے بلاول شہر کے سارے کتے بلاول ہاؤس میں رکھ لیں جہاں بھینسیں پال رہے ہیں وہاں ایک کمرہ کتوں کے لیے بنا دیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے معصوم بچے کتوں کی غذا کا شکار ہو رہے ہیں بلاول اور صوبائی وزراء نے ڈھٹائی کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے سندھ حکومت آوارہ کتوں کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کیا پی پی اس وقت حرکت میں آئیگی جب سگ گزیدگی کا شکار خود بلاول ہوں گے کتوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی خاموش ہوگئے ہیں کتوں کے خاتمے سے منسلک مختص کردہ رقم اور اقدامات کی تفصیلات دی جائیں پی پی کے حکومتی ادوار میں سندھ کے عوام پر قیامت ٹوٹ رہی ہے سندھ حکومت صوبے پر عزاب کی طرح مسلط ہے جلد صوبے کے عوام کو پی پی کے ظلم و ستم سے آزاد کروائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے