کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے رہنما طاہر ملک کی پارٹی کے سینیئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات، ملاقات میں سندھ کی سیاسی و تنظیی صورتحال گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، سندھ کی بہتری سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ سندھ حکومت نے شہر کراچی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں عوام کی آواز ہے۔ عوامی مسائل کے حل تک تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔ سائیں سرکار نے سندھ کے عوام کو ہر بنیادی ضرورت سے محروم کیا ہوا ہے۔ سندھ میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ہمارا صوبہ مزید پیچھے چلا جائے گا۔ سندھ حکومت کو مسائل پر سنجیدہ ہونا ہوگا۔ 13 سالہ دور اقتدار میں سندھ نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔