Home/اہم خبریں/مقامی تاجر کورونا جیسی وبا سے تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، تاجروں کے قرضے اور ٹیکس معاف کئے جائیں۔ آفاق احمد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان)
مقامی تاجر کورونا جیسی وبا سے تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، تاجروں کے قرضے اور ٹیکس معاف کئے جائیں۔ آفاق احمد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان)
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تاجر رہنماؤں کے 35 رکنی وفد کی شرجیل گوپلانی کی سربراہی میں مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں ٹمبر مارکیٹ کے چیئرمین شرجیل گوپلانی، احمد شمسی جنرل سیکریٹری میریر روڈ ڈینسو ہال، چوہدری ایوب معین اسٹیل مارکیٹ، نوید بلو جیلانی ٹاور موبائل مارکیٹ، قیصر شیخ آل ایسوسی ایشن میرج ہال، زاہد امین آئل مارکیٹ اور دیگر کی موجودگی میں تفصیلی ملاقات، تاجروں نے آفاق احمد کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تضحیک آمیز روئیے اور بہانے بہانے سے دکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے جیسے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تاجر رہنماؤں کو چیئرمین آفاق احمد نے یقین دلایا کہ پوری قوم اپنے تاجر بھائیوں کی پشت پر موجود ہے اور اپنے تاجر بھائیوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔ آفاق احمد نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں حکومتیں اپنی عوام کی داد رسی کرتی ہیں موجودہ حکمرانوں نے کورونا جیسی قدرتی آفت کو عوام کی تباہی سے بے پروا صرف اپنی جیبیں بھرنے کا زریعہ بنا رکھا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کے ٹیکسوں سے ملک کا کاروبار چلتا ہے، بجٹ بنتے ہیں ملکی قرضے ادا ہوتے ہیں آج کراچی اور حیدرآباد کا تاجر کورونا جیسی وبا سے تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، تاجروں کیلئے فائدہ کمانا تو کجا کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کا بوجھ اٹھانے والے تاجروں کو نچوڑنے کے بجائے ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی و حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دیکر کراچی و حیدرآباد کے تاجروں کے قرضے اور ٹیکس معاف کئے جائیں، اور کاروباری اوقات سمیت کاروبار سے متعلق فیصلے تاجروں اور صنعتکاروں کی مشاورت سے کئے جائیں۔