کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیروزگاروں میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن زلیل ہورہے ہیں زلیل و رسوا ہونا مولانا فضل الرحمن کے مقدر میں لکھا جاچکا ہے، پی ڈی ایم کا رونا دھونا پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے ہتھکنڈے ہیں پی ڈی ایم کا کام صرف ملک میں مایوسی پھیلانا ہے شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندوں سے بات کرنے کا فیصلہ دیر سے کیا اچھا ہوگا پارلیمنٹ کا فورم ریفارمز کیلئے استعمال کیا جائے این ار او کیلئے نہیں ملک میں پہلی بار 4 ہزار ارب سے زائد محصولات کا جمع ہوئیں آج پاکستان کی درآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے ڈالر کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنانے والے منصوبے کے مکمل ہونے سے خوفزدہ ہیں ن لیگ حکومت کا بس چلے تو عمران خان کی تمام کامیابیوں کا کریڈٹ بھی بھگوڑے نواز شریف کو دیدےعمران خان نے وینٹیلیڑ پر چلنے والی معیشت کو اپنی مثبت پالیسیوں سے ایک نئی زندگی دی ہے عمران خان ملک سے مہنگائی کا خاتمہ بھی جلد یقینی بنائیں گے عمران خان کسی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر سے بلیک میل نہیں ہوں گے عمران خان کیلئے پہلے پاکستان اور اس ملک میں بسنے والے عوام ہیں عمران خان کیخلاف مخالفین جتنی چاہے تحریک چلالیں انجام رسوائی ہے عمران خان نے سیاست میں نوجوانوں کو شعور دیا ، پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کیا۔