Home / اہم خبریں / کورونا کے نام پر لاک ڈاؤن لگا کر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ قمر اختر نقوی صدر پی ایس پی بزنس فورم

کورونا کے نام پر لاک ڈاؤن لگا کر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ قمر اختر نقوی صدر پی ایس پی بزنس فورم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس پی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی نے کہا کہ کورونا کے نام پر تاجروں کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے نام پر پیپلز پارٹی کی متعصبانہ حکومت نے وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری علاقوں پر دھاوا بول کر کاروباری حضرات کو تنگ کر رکھا ہے اور شہریوں کو مینڈیٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سرکاری افسران دوکانداروں کو اٹھا کر بند کرتے ہیں اور پھر بھتہ لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے اس مد میں کمائے جارہے ہیں۔ پولیس اور دیگر افسران کی چاندی ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین سید محمد عالم سے اُن کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ قمر اختر رضوی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لیکن پی ایس پی اس مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چئیرمین سید محمد عالم نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں تاجر برادری کا ساتھ دیتی ہے۔ اس موقع پر بزنس فورم کے اراکین نیشنل کونسل ممبر ظفر سلیجہ، طارق جان، ساقب انور، محمد فیصل اور ساجد بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے