تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسکوائش اسکلز چیلنج ویڈیو مقابلے و یوم کشمیر اسکوائش فیسٹیول میچ کی تقسیم انعامات

اسکوائش اسکلز چیلنج ویڈیو مقابلے و یوم کشمیر اسکوائش فیسٹیول میچ کی تقسیم انعامات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی اے اے کے تعاون سے اسکوائش اسکلز چیلنج ویڈیو مقابلے کی تقریب تقریب تقسیم کا انعقاد سی اے اے اسکوائش کورٹ قائد اعظم ایئرپورٹ پر ہوا اس موقع پر یوم کشمیر اسکوائش فیسٹیول میچ بھی کھیلا گیا جس میں مبشرعلی نے اسد خان کو 7-11,6-11,11-6,11-7 اور 11-5 سے شکست دے دی اس موقع پر پاکستان آرمی کے میجر محمد طلحہ مہمان خصوصی تھے جہنوں نے انعامات تقسیم کئے تقریب میں کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوآرڈینٹر غلام محمد خان، آرگنائزر اسد عباد علی، کوچ جہانگیر خان جونیر اور کو آرڈینٹر ناظم ظہیر بھی موجود تھے اس کورس میں تقریباً 75 کوچیز نے شرکت کی جس میں پہلی پوزیشن سینٹ مائیکل اسکول کے احد بٹ دوسری پوزیشن پی اے ایف کالج ملیر سید عمار علی اور تیسری پوزیشن اقرا اسکول کے عبدالحفیظ نے حاصل کی، مہمان خصوصی میجر محمد طلحہ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ اسکوائش کھیل کے فروغ کے لئے جو مدد کرسکتا ہوں کرونگا اور اسکوائش کے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر مدد کرینگے غلام محمد خان نے کہا کہ میں کمشنر کراچی اور محکمہ کھیل سندھ سے سی اے اے اسکوائش کورٹ کی تزین و آرائش کے لئے بات بھی کرونگا اور میری اوولین کوشش ہوگی کہ سیکریٹری کھیل سید امتیاز علی شاہ جوکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں ان کو اس کورٹ کا دورہ بھی کراؤں اور یوم پاکستان کے موقع پر ایک بے مثال نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے، آخر میں مہمان خصوصی نے کوچیز اور کھلاڑیوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں یاد رہے کہ کورس کا افتتاح ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حکومت پاکستان افتخارعلی شالوانی نے کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے