Home / اہم خبریں / سجاس کا ہمارے ہیرو سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب کے انعقاد کا اعلان

سجاس کا ہمارے ہیرو سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب کے انعقاد کا اعلان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر پیدائشی طور پر بصیرت سے محروم تاہم زہنی صلاحیتوں سے مالا مال دل کی پر نور آنکھوں سے دیکھنے کی مہارت رکھنے والے کرکٹ کے اعداد و شمار کے ماہر سجاس کے ممبر سہیل خان کو دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس ایونٹ کے پلیٹ فارم سے "ہمارے ہیرو” ایوارڈ سے نوازنے اور سہیل خان کی خدمات کا اعتراف کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے، سجاس کی مجلس عاملہ نے پی ایس ایل سیزن سکس کے اختتام کے بعد سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا جائے گا۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے سہیل خان اسپیشل افراد بشمول بصیرت سے محروم لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت سامنے ائے ہیں، سیکریٹری سجاس اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جسمانی محرومی کے باوجود اگر انسان محنت اور لگن کے ساتھ اپنے شعبے پر توجہ دے تو کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے، سہیل خان پورے پاکستان کی طرح سجاس کے بھی ہیرو ہیں گزشتہ سال سجاس ایوارڈ کے موقع پر شرکاء نے سہیل خان سے جس والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا تھا وہ بھی ایک قابل ستائش مثال تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے