تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی زیر صدارت گراں فروشی روکنے کے سلسلے میں تاجروں اور دکانداروں کا اجلاس

نوشہرو فیروز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی زیر صدارت گراں فروشی روکنے کے سلسلے میں تاجروں اور دکانداروں کا اجلاس

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالغفور دھامرہ کی زیر صدارت گراں فروشی روکنے اور انتظامیہ کی جانب سے مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے کے سلسلے میں تاجروں اور دکانداروں کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام شہری کو کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء حکومت کی جانب سے مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ غریب عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ نہ کچھ ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی دکانوں پر ہر آئٹم پر اس کی قیمت درج کریں اور ہر گاہک کو فراہم کردہ اشیاء کی رسید دیں اور اس کی کاربن کاپی اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمنشرز اور مختیارکار کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں جاکر گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں۔ اس موقع پر محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں ایک فلور مل اور 132 آٹا چکیاں ہیں جن کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ہر ماہ گندم فراہم کی جارہی ہے۔ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کی سہولت کے سستا آٹا اسٹال لگوائیں۔ اس موقع پرعام استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ مقرر کئے گئے اور دکاندارں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر چیزیں فروخت کریں، دکانداروں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے