تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمشنر شہید بینظیر آباد کی ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کے ہمراہ مٹھیانی میں سید علی گوہر شاہ کے مزار پر حاضری اور چادر چڑھائی

کمشنر شہید بینظیر آباد کی ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کے ہمراہ مٹھیانی میں سید علی گوہر شاہ کے مزار پر حاضری اور چادر چڑھائی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) کمشنر شہید بینظیر آباد سید محسن علی شاہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کے ہمراہ مٹھیانی پہنچے، تفصیلات کے مطابق کمشنر بینظیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز بلال شاہد راٶ نے مٹھیانی میں سید علی گوہر شاہ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر چادر چڑھائی۔ ملکی ترقی و امن و امان کے لئے دعا کی، اس موقع پر انہوں نے درگاہ سید علی گوہر شاہ کے 32 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا، اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر درگاہ کے ايکس چیٸرمین ٹاٶن کمیٹی انجنیٸر محمد بخش چانڈیو، اعجاز علی چانڈیو مختيار کار اے سی دامراہ، سیٹھ نصراللہ مشوری، الطاف حسین چانڈیو، ٹھکیدار وارث پنھور مولا بخش مشوری، ايم ظفر تگر چيئرمین سندھ یونین آف جنرلسٹ ویلفییٸر آرگنائزیشن ان کے ساتھ تھے اس موقع پر درگاہ کے گدی نشین سید سجاد حسین شاہ کی جانب سے مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے