Home / اہم خبریں / مرگی کی بیماری کی غلط تشخیص، علاج اور سماجی رویہ افسوسناک واقعات کو جنم دیتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

مرگی کی بیماری کی غلط تشخیص، علاج اور سماجی رویہ افسوسناک واقعات کو جنم دیتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایپی لیپسی فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مرگی کے مریض پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مرگی کے مریضوں بالخصوص خواتین اور بچے کو بعض اوقات انتہائی دردناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ ایپی لیپی فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت گلشن اقبال میں ایک روزہ ”فری مرگی کلینک“ کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرگی کے مریضوں کے علاج کے دوران انتہائی افسوسناک اور بعض اوقات شرمناک واقعات بھی جاننے کا موقع ملتا ہے جس کی وجہ مرگی کی بیماری کی غلط تشخیص، علاج اور سماجی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا آج مرگی کے مرض میں مبتلا ایسی خواتین اور بچے آئے جو کہ اچانک دوروں کی وجہ سے چولہوں پر گرنے کی وجہ سے بری طرح جل گئے تھے اور سڑکو ں پر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور مرگی کے ایسے مریض بھی آئے جن کا سرے سے علاج ہی نہیں ہورہا تھا جبکہ مرگی کا مرض قابل علاج ہے۔ انہوں نے مزید کہا ملک میں علاج معالجہ کی ابتر صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ”فری مرگی کلینک“ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا اور علاج کے لئے مریض ٹھٹھہ اور حیدرآباد سے آئے۔ اس موقع پر مرگی کے مریضوں کو ایپی لیپسی فاﺅنڈیشن اور عافیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مفت ادویات اور سی ڈی ڈی آئل بھی فراہم کیا گیا جبکہ جینے ٹکس فارما سیوٹیکل اور مارٹن ڈاﺅ کی جانب سے مفت ادویات کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے