کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں دہشتگردی کے بڑے حملے کا خطرہ نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے، دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، نیکٹا نے تھیریٹ الرٹ جاری کرتے ہوۓ کہا ہے کہ رینجرز اور متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔