تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 64 اموات

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 64 اموات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی اور 11,514 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 295 ہوگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 243,683، پنجاب میں 155,805، بلوچستان میں 18,788، خیبرپختونخواہ 66,198، گلگت بلتستان میں 4,906، اسلام آباد میں 41,076 اور آزاد کشمیر میں 8,931 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھرمیں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 821 ٹیسٹ کے دوران 1,910 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 64 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,147 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ سندھ میں موزی مرض سے 3,957، پنجاب 4,661، خیبرپختونخوا 1,870، اسلام آباد 472، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 193 اورآزاد کشمیر میں 259 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 578 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 14 لاکھ 34 ہزار 963 افراد متاثر، 21 لاکھ 84 ہزار 126 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے