تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حافظ سعد رضوی کی قیادت میں تاجدار کائناتؐ کی حرمت کے آخری دم تک پہریدار رہیں گے

حافظ سعد رضوی کی قیادت میں تاجدار کائناتؐ کی حرمت کے آخری دم تک پہریدار رہیں گے

تحریک لبیک پاکستان، تحفظ ناموس رسالتؐ کے مجاہدوں کا قافلہ ہے

حافظ سعد رضوی کی قیادت میں تاجدار کائناتؐ کی حرمت کے آخری دم تک پہریدار رہیں گے

سید الانبیاء ؐکی شان میں گستاخی ناقابل ِبرداشت ہے، تحفظ ختم نبوت ؐ ہر اہل ایمان کا مقصد حیات ہے: بہادر علی گجر سلطانی / ملک قاسم عطاری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر ) پاکستان تحریک باہو تحصیل کمالیہ کے جنرل سیکرٹری بہادر علی گجر سلطانی اورپاکستان تحریک باہو کے کارکن ملک قاسم عطاری نے پریس کلب کمالیہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشرعات ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجاہدین کا قافلہ ہے۔ امیر قافلہ حافظ سعد رضوی کی قیادت میں تاجدار کائنات کی حرمت کے آخری دم تک پہریدار رہیں گے۔ جانشین امیر المجاہدین اپنے منصب کی حرمت تقدس اور مشن کے حقیقی وارث اور مجاہد ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثابت ہوں گے۔ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر مُسلم اُمہ کے تمام مکاتب فکر کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخیوں کیخلاف اور تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشن میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ پاکستان تحریک باہو کے مرکزی امیر صاحبزادہ سلطان سرمد القادری اورپاکستان تحریک باہو کے کارکنان ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر مشن میں امیر تحریک لبیک کا ساتھ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے