تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی،

کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی،

متعدد دُکانیں سیل کر دی گئیں اورکئی دُکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے شہر کی مختلف مارکیٹس کا اچانک معاینہ کیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دُکانداروں، ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے اور متعدد دکا نیں سیل کردیں گئیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ کرونا کی دوسری لہر میں زیادہ لوگ متاثر ہورہے ہیں اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری بنا ماسک کے گھر سے ہرگز باہر نہ نکلیں اور اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں۔ اس کے علاوہ خلاوف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے