تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے سی کمالیہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

اے سی کمالیہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

کمالیہ ( ویب ایڈیٹر ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹرمحمد عرفان ہنجرہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کااچانک وزٹ کیاانہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

تمام مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے اس مو قع پر کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف آنے والے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال دیکھ کر عملے کی سرزنش اور کہا کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے

ہسپتال میں لائٹنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے حکومت پنجاب ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے بارے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے ہسپتال میں سرکاری امور کو بہترین طریقے سے چلایا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے