اسلام آباد (نوپ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا کرارا جواب دے دیا ۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور یہ قائم رہے گا۔ شاید بھارت یہ جانتا نہیں ہے کہ پاکستان میں ایک نسل تیار ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کے لیے حاضر ہے۔ پاکستان اب پرانا پاکستان نہیں اور یہاں ایک مقبول حکومت ہے کہ جو دشمن کو جواب دینا جانتی ہے۔ بھارت کو پاکستان کی طاقت سے پریشانی ہے اور پاکستان ایک نئے بلاک میں شامل ہونے جارہا ہے۔
![]()