Home / اہم خبریں / ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے رہنماﺅں کا پمپنگ اسٹیشنوں اور مرکزی نالوں کا دورہ

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے رہنماﺅں کا پمپنگ اسٹیشنوں اور مرکزی نالوں کا دورہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ممکنہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نگراں انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ نے حق پرست کونسلرز کے ہمراہ شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشنوں اور مرکزی نالوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خوشی محمد مغل نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کی نامناسب کارکردگی اور بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمپنگ اسٹیشنوں پر کئی کئی ماہ تک ڈیزل کی عدم فراہمی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ مشینری کی بروقت مرمت نہ ہونے سے ممکنہ بارشوں میں صورتحال مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے نالہ پروجیکٹ کی صفائی تاحال ممکن نہیں بنائی جاسکی، جس کی وجہ سے بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال میں شہر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکومت سندھ کے متعصبانہ طرز عمل سے شہری علاقے تباہ حالی کا شکار ہیں۔ نکاسی آب کے لئے زیر استعمال پمپنگ مشینوں اور جنریٹرز کو مرمت کرکے قابل استعمال بنانا انتہائی ناگزیر ہے۔ حکومت سندھ متعصبانہ پالیسیوں کا سلسلہ ترک کرکے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مالی مسائل سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کلاس دہم کے پیپر کی مارکنگ کیلئے چیئرپرسن ڈی جی خان بورڈ نے ڈویژن بھر میں کل 22 سنٹرز قائم کیے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈیرہ غازی خان
https://www.nopnewstv.com/for-marking-class-x-papers/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے