راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) پنجاب حکومت کے کلاس دہم 2020 کے مکمل شدہ پیپر کی مارکنگ کی اجازت دینے کے ساتھ ہی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے 29 جون سے مارکنگ کا کام شروع کر دیا ہے جس میں حکومتی ایس او پیز کی مکمل پاسداری کی جارہی ہیں، پیپر کی مارکنگ کیلئے چیئرپرسن ڈی جی خان بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے ڈویژن بھر میں کل 22 سنٹرز قائم کیے ہیں جہاں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، گلوز، ڈسپوزیبل گلاس، صابن و غیر مہیا کر دیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کوٹ چھٹہ اور جام پور میں مارکنگ سنٹر کے وزٹ کے موقع پر ایس او پیز کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر ذوالفقار چانگ اور مارکنگ سپر وائزر ملک محمد ایاز سے ملاقات و خراج تحسین کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکنگ کرنے والے احباب کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مارکنک کے ساتھ ساتھ طبی و صحت کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مارکنگ انچارج بلال احمد جوئیہ کی کارگردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو محکمہ کے ساتھ مخلص ہوں قیمتی سرمایہ ہیں بعد ازاں مارکنگ ہال میں بیٹھے تمام اساتذہ نے چیئرپرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے اس اقدام کو عوام الناس کی بھلائی قرار دیا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: گٹر باغیچہ کی جگہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا اس جگہ نہ رہائشی اسکیم بنے گی نہ ہی بس اڈہ تعمیر ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی
https://www.nopnewstv.com/a-park-will-be-built/