میرپورخاص (خصوصی رپورٹ: ایم ہاشم شر) عید قربان پر تو مویشیوں کی سب سے بڑی منڈی تو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لگائی جاتی ہے مگر آپ یہ جان کر اب حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے کہ بدین ضلع کے شہر ٹنڈو غلام علی میں محرم الحرام کے حوالے سے گدھوں کی ایشاء کی سب سے بڑی منڈی سج گئی یہ منڈی ایک عرصہ دراز سے لگائی جا رہی ہے جو محرم الحرام کے 11اور 12 محرم کو لگائی جاتی ہے- جبکہ یہ منڈی ایک عرصہ دراز پہلے سے میر بندھے علی لگایا کرتے تھے اور اب یہ روایات میر بندھے علی کے بیٹے میر غلام علی کی نگرانی میں لگائی جاتی ہے- اس منڈی میں ایشیا کے اعلیٰ نسل کے گدھے لائے جاتے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا منتظر بنتے ہیں- اس منڈی میں رینگو، ایٹم بم ،سولجر، شاہین نامی گدھے و دیگر گدھے لوگوں کی توجہ کا منتظر بنے ہوئے ہیں جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں سب سے مہنگا گدھا 10 لاکھ روپے مالیت کا ہے اس کے برعکس گدھوں کی سجاوٹ کے لئے بازار بھی قائم کی گئی ہیں جہاں پر بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے-
![]()
![]()
![]()
![]()