تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ”ماموں“ بنا دیا

محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ”ماموں“ بنا دیا

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ”ماموں“ بنا دیا غریب اور چھوٹے پیسٹی سائیڈ ڈیلر سے زرعی ادویات کے نمونے حاصل جبکہ بااثر ڈیلرز کو کھلی چھوٹ دینے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق کاشتکاروں و زمینداروں سمیت مثالی کاشتکار ملک اسحاق باجوہ کی نشاندہی پر تحصیل جام پور میں دھڑلے سے فروخت ہونے والی زرعی دوا پینڈی کے نمونے اور چیکنگ کیلئے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی سمیت محکمہ زراعت کے ضلعی و تحصیل افسران کے ہمراہ جام پور میں زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کی دکانوں پر جانچ پڑتال کی اور جام پور کی متعدد دوکانوں سے پینڈی کے نمونے حاصل کرنے کا زبانی حکم جاری کیا بعد ازاں محکمہ زراعت کے افسران نے ڈپٹی کمشنرکے احکامات کو نذر انداز کرتے ہوئے چند غریب اور چھوٹے ڈیلروں کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے اور کاغذی کارروائی مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو اوکے کی رپورٹ بھجوادی جس سے بااثر سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور غریب کاشتکاروں کا خون نچوڑ کر ارب پتی بن جانے والے چند ڈیلر کاروائی اور سیمپلنگ سے محفوظ رہے اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے ایک ذمہ دار افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے اس ضلع میں عزت سے نوکری بھی کرنی ہے سیاسی لوگوں کی ہدایات پر ان کے کارندوں کو اوبلائج کرنا پڑتا ہے جب کہ مارکیٹ کے چند ڈیلروں نے الزا م عائد کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران نے طمع نفسیانی کی خاطر بااثر ڈیلر سے نمونے حاصل نہیں کیے اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت کو پس پشت ڈال کر بد دیانتی کا عملی مظاہرہ کیا کے خلاف تحقیقات کی جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ‎ملکی معیشت کے استحکام اور بقا کے لیے آٹو سیکٹر کے تحفظات دور کئے جائیں۔ شیخ عمر ریحان
https://www.nopnewstv.com/the-concerns-of-the-auto-sector/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے