Home / اہم خبریں / شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلع وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا ہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ سحری کے وقت نارتھ کراچی، نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سحری میں بڑی مشکل کا سامنا رہتا ہے۔ ماہ صیام میں کے الیکٹرک کا روئیہ قابل مذمت ہے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی گلبرگ، ایف بی ایریا، لیاقت آباد جیسے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری نہیں تھا لیکن ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ مخصوص اوقات میں شروع کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک ماہ صیام میں روزدار کا احساس کرے ادارے عوام کو احتجاج کی صورت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

 

میرپورخاص میں راجڑ کالونی کا رہائشی کورونا کا مریض کراچی سے میرپورخاص پہچنے کی خبر بریک ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر ذاہد حسین میمن کا فوری نوٹس
https://www.nopnewstv.com/immediate-notice-of-dc-mirpur-khas/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے