ایتھنز/ یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) کورونا وائرس نے پوری دنیا تباہی مچا دی اسی طرح یونان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا 13 مارچ سے 4 مئی تک لاک ڈاؤن رہا، 4 مئی سے کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی گئی ہے دس افراد کے ساتھ بیٹھنے سمیت عبادت، چرچ، جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے اس حوالے سے حکومت یونان 15 مئی کو دوبارہ جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اس سے غیر قانونی تارکین وطن کی مشکلات میں اضافہ ہوا، گورنمنٹ نے فری میسج ایپ متعارف کروائی اور کام کے لیے مالک کا لیٹر سٹم متعارف کروایا عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں 150 یورو جرمانہ ادا کرنا ہوگا تاہم یونان میں دوسرے یورپی ممالک کی نسبت کورونا وائرس کے کیس بہت کم ہیں جوکہ حکومتی سطح پر بہتر اقدام کا نتیجہ ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: گجرات گلیانہ کے نواحی دیہات پنجوڑیاں میں ملک مظہر اعوان اور ملک ذیشان شانی نمبردار نے پرانی رنجشیں ختم کرکے صلح کرلی
https://www.nopnewstv.com/reconciled-in-pa…r-galyana-gujrat/