گجرات (بیورو رپورٹ) گلیانہ کے نواحی دیہات پنجوڑیاں میں ملک مظہر اعوان اور ملک ذیشان شانی نمبردار نے پرانی رنجشیں ختم کرکے صلح کرلی۔ دونوں گروپوں کے درمیان راضی نامہ ملک جمیل اعوان سابق ممبر قومی اسمبلی، سید خالد حسین شاہ جھانٹلہ پی ٹی آئی رہنما، ملک مصطفے منگلیہ، ملک محمد اقبال سابق چیئرمین یو سی ملکہ، چوہدری شکیل برسہ کی کاوشوں سے ہوا۔ ملک مظہر اور ملک ذیشان نمبردار نے تمام غلط فہمیوں کو دورکرتے ہوئے آئندہ ایک ساتھ چلنے کاعہد بھی کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ ملک فیاض لہڑی، ملک ظہیر جھانٹلہ، راجہ زاہد سبحانی بدھوچک، ملک رزاق چکوڑہ، ملک مرتضی منگلیہ و دیگر درجنوں افراد موجود تھے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: صوبائی وزیر صحت سندھ، ناکامی پر مستعفی ہو جائیں، وینٹی لیٹر کی کمی شدید ہوگئی، ڈاکٹر فرقان کی موت کا ذمہ دار محکمہ صحت ہے۔ رفیق خاصخیلی سینئر رہنما پاسبان
https://www.nopnewstv.com/sindh-health-min…gns-over-failure/