تازہ ترین
Home / اہم خبریں / زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں میرپورخاص ڈویژن میں ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے قائم کمیٹیاں فعال کی جائیں، اسپرے مشینیں، زرعی ادویات اور دیگر ضروری سامان تیار حالت میں رکھا جائے اور ہدایت کی کہ اس ضمن میں پیشگی حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہ کر کام کیا جائے اس موقع پر وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ میرپورخاص کے انٹامولوجسٹ محمد حسین درس نے بتایا کہ ٹڈی دل کے حملوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے تاہم محکمے کی جانب سے ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اسپرے مشینیں، پیسٹی سائیڈ، گاڑیاں اور اسٹاف تیار حالت میں ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایگریکلچر چیتن مل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس نے بھی اپنے محکمے کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ، تھرپارکر اور میرپورخاص ضلعے میں ٹڈی دل بچاؤ کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میڈیا انڈسٹری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ کراچی ایڈیٹرز کلب
https://www.nopnewstv.com/a-special-package-for-the-media/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے