حیدرآباد (بیورو رپورٹ) چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی پہلی اطلاع کے بعد سے ہی تمام آفسز کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کردیا، لاک ڈاؤن کے دوران کارکنان نے اپنی مدد آپ راشن مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ مستحقین کو ڈھونڈنا ہمارا فرض ہے ایسے لوگوں کو تلاش کر کے رات کی تاریکی میں انکے گھروں تک راشن پہچا رہے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس احمد قائمخانی و صدر سندھ کونسل شبیر قائمخانی معززین شہر چیمبر آف کامرس کے نمائندگان و تجارتی یونینز کے نمائندے بھی ہمراہ تھے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں پیکج کا اعلان کررہی ہیں لیکن پاکستان میں حکمرانوں کی حرکات کی وجہ سے آگے کے حالات خطرناک نظر آرہے ہیں، یہ لوگ سیاسی مفادات اور آپسی جھگڑوں سے باہر نہیں نکل رہے۔ موجودہ صورتحال کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، عوام کا منتخب نمائندہ جو اپنے علاقے کی صورتحال جانتا ہے وہی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو کہنا چِائیے کہ تمام ورکز بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کام کریں، وفاقی اور صوبائی فنڈ یونین کونسل کے ذریعے عوام تک پہنچائی جانی چاہیے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ذریعے امداد پہنچانے اور حلقے بنانے کے لیے احکامات دیے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا
https://www.nopnewstv.com/sindh-home-department-has-issued/