Home / اہم خبریں / قتل اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے علاوہ عام قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

قتل اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے علاوہ عام قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں قتل اور سنگین جرائم کے علاوہ معمولی جرائم میں ملوث نیز رہائی کی مدت قریب آجانے والے تمام قیدیوں کو معافی کے اعلان یا ضمانت پررہا کیا جائے۔ معمولی جرمانوں کی وجہ سے تھانوں اور جیلوں میں بند قیدیوں کے جرمانے معاف کر کے انہیں بھی آزادی دی جائے۔ فی الحال تمام جیلوں میں کورونا وبا سمیت دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کئے جائیں۔ تھانوں اور جیلوں کے داخلی دروازوں پر کورونا کاؤنٹرز قائم کئے جائیں۔ نئے آنے والے قیدیوں میں وائرس کی تشخیص کے لئے اسکریننگ کی جائے اور پہلے سے موجود قیدیوں کے ٹیسٹ کئے جائیں، مثبت آنے کی صورت میں ایسے تمام قیدیوں کے لئے خصوصی وارڈز قائم کر کے قرنطینہ کیا جائے تاکہ باقی قیدیوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکے۔عوام کی طرح قیدیوں کو بھی اس وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی دی جائے کیونکہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ملک وقو م کو اس خطرناک وبا سے بچایا جاسکتا ہے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں،یہ غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی عمل ہے۔ قیدیوں کی یہ بھرمار کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ اس وقت جبکہ وفاقی،صوبائی حکومتوں اور مشینری کی ساری توجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر مرتکز ہے،عوامی اجتماعات کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،ایسے میں جیلوں میں موجود یہ قیدی بھی کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کی وجہ بن کر آنا فانا موت کا آسان شکار بن سکتے ہیں یہ صورتحال جیل انتظامیہ کے لئے دنیا بھر میں ایک سنگین بدنامی کا باعث بنے گی۔ ملک بھر میں اسپتالوں میں صحت و صفائی کی خراب صورتحال، حفاظتی کٹس اور طبی سازوسامان کی کمی کی وجہ سے طبی عملہ اور عوام تیزی سے اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایسے میں جیلوں اور تھانوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی بھرمار، طبی عملہ اور سہولیات کی کمی بھی اس وبا کومزید بڑھانے کا باعث بنے گی۔ تھانوں اور جیلوں میں بہت سے ایسے قیدی موجود ہیں جو معمولی جرائم اورجرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے عرصہ سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بعض سزا یافتہ قیدی جو کئی برس سزا بھگت چکے ہیں اور آئندہ چھ ماہ کے دوران رہائی کے منتظر ہیں،کورونا وائرس کے با عث ان کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائے۔ پاسبان سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ قتل، دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے علاوہ ایسے تمام قیدیوں کے جرمانے بھی معاف کر کے انہیں آزادی دی جائے یا ضمانت پر رہا کیا جائے تا کہ وبا کے دوران کا عرصہ کسی خطرے کے بغیر اپنے گھروں میں گذار سکیں اور اگر حکومت کچھ قیدیوں کو کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد جیلوں میں واپس بلا کر رکھنا چاہتی ہے تو رکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا مستحق افراد میں امدادی رقوم کے قائم شدہ مراکز کا دورہ، امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ
https://www.nopnewstv.com/dig-mirpurkhas-r…ulfiqar-ali-lark/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے