تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کا سید مہدی علی شاہ کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کا سید مہدی علی شاہ کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان، محترمہ نبیلہ جلیل، محمد مسعود عباس، محترمہ شہناز حمید، غلام مصطفی بھگیو، مجتبی لغاری، عمر فاروق قریشی، غلام نبی چوھان و دیگر عہدیداران کی جانب سے اظہارِ افسوس۔ سید مہدی علی شاہ انتہائی نفیس اورمخلص انسان تھے انکے اچانک انتقال پر بہت دکھ اور افسوس ہوا مہدی شاہ دو بار میرپورخاص میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے اور میرپورخاص کی عوام کے لئے ان کی خدمات پر ہم مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ھم اللہ پاک کے حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنے محبوبؐ کے صدقے سید مہدی علی شاہ کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے ہم مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔ مرحوم کی تعلیمی اور فلاحی خدمات دیگر افسران کے لئے مشعل راہ ہیں۔ شاہ صاحب نے ہمیشہ اپسما کی اخلاقی حوصلہ افزائی کی اور کئی موقعوں پر ہماری تقاریب میں جلوہ افروز ہوئے مرحوم کی یادیں ہمارے دلوں میں ھمیشہ مسکراہٹ بن کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: قتل اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے علاوہ عام قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/the-common-prisoners-should/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے