Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا مستحق افراد میں امدادی رقوم کے قائم شدہ مراکز کا دورہ، امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا مستحق افراد میں امدادی رقوم کے قائم شدہ مراکز کا دورہ، امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ

 

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا مستحق افراد میں امدادی رقوم کے قائم شدہ مراکز کا دورہ، امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا حکومت پاکستان کی جانب سے غریب اور بے سہارا افراد کو امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے قائم شدہ مراکز کا دورہ کیا گیا اور امدادی رقوم کی تقسیم اور حفاظتی انتظامات کے مجموعی امور کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کا کہنا تھا کہ میرپورخاص رینج میں امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ تمام مستحق افراد امدادی رقوم کی وصولی کے بعد اپنے گھروں پر بحفاظت پہنچ سکیں، تاہم وزارت صحت کی جانب سے دی ہدایات (سوشل ڈسٹنس) پر بھی عمل کو یقینی بنایا گیا ہے، بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا اور حکومت سندھ کی روز جمعہ سےمتعلق دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلع انتظامیہ کی جانب سے خریدے گئے راشن بیگ میں بدعنوانی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
https://www.nopnewstv.com/deputy-commissio…parkar-statement/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے