Home / اہم خبریں / نوجوان باصلاحیت گلوکار رافع اسرار ثابت کرنے جارہے ہیں کہ ان کی موجودگی برقرار رہے گی

نوجوان باصلاحیت گلوکار رافع اسرار ثابت کرنے جارہے ہیں کہ ان کی موجودگی برقرار رہے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نوجوان باصلاحیت گلوکار رافع اسرار جو ابھرتے ہوۓ ٹیلنٹ کی کیٹگری میں رواں سال کے ایکسیلنس ایوارڈ یافتہ ہیں عنقریب اپنی نئی ویڈیو لاؤنج کرنے جا رہے ہیں- ان کے گیت "من کی لگن” کی ستمبر کے احتتام تک ریلیز متوقع ہے- رافع اسرار نے اس سال کے آغاز میں "سجنی” اور "بیلیا” کے نام سے گیت ریلیز کیے جنہیں ہر سطح پر بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اب ان کا نیا گیت "من کی لگن” جوکہ ایک صوفی راک نمبر ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہونے والا تیسرا گیت ہوگا- مذکورہ گیت میں انہیں کوک اسٹوڈیو کے تجربے کار گٹارسٹ اور مضمار بینڈ کے رکن کاشان عدمانی کی معاونت حاصل رہی ہے البتہ اس بار بھی گیت نگار خود رافع ہی ہیں- "من کی لگن” کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جو نیچے دیے گئے لنک میں دیکھا جا سکتا ہے

View this post on Instagram

MAN KI LAGAN Teaser is out. Stay tuned guys. Music video coming soon #raafayisrar #kashanadmani #mankilagan #musicvideo

A post shared by Raafay Israr (@raafayisrar) on

رافع کے آئندہ ریلیز مختلف فنکاروں کے اشتراک کے ساتھ ساتھ سولو ٹریک پر مشتمل ہونگی- سال 2018 کے اختتام تک یہ محنتی اور غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل گلوکار ٥ میوزک ویڈیوز ریلیز کرنے کی تیاریوں میں ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے