تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف آئی اے کی حالیہ رپورٹ میں مونس الہی کے نام ڈالنے کو مسترد کرتے ہے۔ ترجمان صفدر باغی پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا

ایف آئی اے کی حالیہ رپورٹ میں مونس الہی کے نام ڈالنے کو مسترد کرتے ہے۔ ترجمان صفدر باغی پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا

پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی حالیہ رپورٹ میں ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کے نام ڈالنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے چینی بحران کی حالیہ رپورٹ میں زمہ داروں کے ناموں کا انکشاف کیا اس رپورٹ میں چوہدری مونس الٰہی کے نام کو شامل کرنا انتہائی افسوناک اور قابل مذمت ہے پاکستان مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایسے سیاسی ہتھکنڈے سے نہ کبھی ہم ڈرے ہیں نہ ہی کبھی ڈرینگے چوہدری برادران نے ہمیشہ اصولی و بے لوث خدمت پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔ ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ایف آئی اے کی حالیہ رپورٹ چینی آٹا بحران کی صاف شفاف انکوائری اعلیٰ سطح پر فلفور کروائی جائے، تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے مسلم لیگ ق پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مصنوعی مہنگائی و بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زخیرہ اندوزی کرنے والے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چوہدری صاحبان ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے نوپ نیوز سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے چوہدری برادران نے آج تک کسی قسم کی مالی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی کبھی اپنے دور اقتدار میں ملکی سالمیت اور خزانے کو کوئی نقصان پہنچایا ہے۔چوہدری برادران نے ہمیشہ عاجزی انکساری کے ساتھ پاکستان کو مستحکم کرنے کے ساتھ ملکی سالمیت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے مخلصانہ کردار ادا کیا صفدر خان باغی نے کہا کہ چوہدری برادران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے چند سیاسی جماعت کے سیاسی بونے مخالفت میں سیاسی اوچے ہھتکنڈے پر اتر آئے ہیں انشاء اللّہ بہت جلد یہ سیاسی مخالفین کو زلت اور شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں پاکستان مسلم لیگ ق کو اس طرح کے سیاسی اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا رہا ہے۔ لیکن پاکستان مسلم لیگ ق کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو باخوبی اندازہ ہو چکا ہے کہ قائد چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق پاکستان کی تیسری بڑی جماعت بن چکی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان مسلم لیگ ق پورے پاکستان کی سب بڑی جماعت بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا وائرس متاثرین کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے میڈیکل بیڈ کا عطیہ کراچی کے عوام کے لئے خدمات کا ایک حصہ ہے۔ یاسر عدیل شیخ
https://www.nopnewstv.com/donating-millions-of-medical/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے