سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ میں آٹے کی قلت کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور ملز مالکان کی ملی بھگت سے شہر میں آٹا عام عوام کو ملنے کی بجائے نان بائیوں کو پہنچنے لگا عام آدمی لائینوں میں زلیل و خوار ہوکر فی کس ایک تھیلا حاصل کرتا ہے جبکہ اس کے برعکس تندور مالکان ٹرک انتظامیہ سے ملی بھگت کر کے موٹر سائیکلیں اور لوڈر گاڑیاں بھر کر لیجانے لگے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ناجائز منافع خوروں کو کنٹرول کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام عوام الناس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے خرام خوروں کو کسی قانون کا ڈر اور نہ ہی خوف خدا شہر اقبال کے سماجی حلقوں کا حکام بالا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اقبال میں ٹرکنگ پوائنٹ بڑھانے سے بھی عوام کو حصول آٹا پر کوئی ریلیف نہ مل سکا کیونکہ ضلعی انتظامیہ میں چھپی کالی بھیڑوں نے ملک میں آنے والی وبائی آفت کورونا وائرس پر خوف خدا کی بجائے کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلئے جوکہ مل مالکان کی ملی بھگت سے ٹرک انتظامیہ کے ذریعے کرپشن کرکے شہر بھر کے نان بائیوں کو نوازنے لگے جبکہ عوام الناس ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت پر سخت ذہنی اذیت کا شکار اس حوالہ سے شہر اقبال کی وکلاء برادری صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن سید علی نجم گیلانی ایڈووکیٹ, جنرل سیکریٹری چوہدری عثمان ایڈووکیٹ ،محمد سلیمان رانا ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سال 2021۔22 محمد اشتیاق بٹ ایڈووکیٹ، رانا عثمان اعظم خان ایڈووکیٹ اور چئرمین ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن سیالکوٹ شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ کےساتھ ساتھ انفارمیشن سیکرٹری سمیع اللہ مغل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ضلع سیالکوٹ نے حکام بالا اور شہر اقبال کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نتھیا گلی اور ملحقہ مقامات میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جنگلی حیات خصوصا بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا گیا
https://www.nopnewstv.com/where-corona-virus-has-caused/