تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ کے سب رجسٹرار آفس میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم- مظاہرین احتجاج کا دائرہ وسیح کریںگے اگر انصاف نہ ملا

میہڑ کے سب رجسٹرار آفس میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم- مظاہرین احتجاج کا دائرہ وسیح کریںگے اگر انصاف نہ ملا

میہڑ( رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سب رجسٹرار آفس میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم رشوت خوروں کے خلاف اسٹامپ وینڈر اسٹیٹ بروکر یونین اور عزیر نویس کے رہنما ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر عبدالخالق کھوکھر، نظیر احمد جانوری اور دیگر رہنماؤں نے اسٹیٹ کمشنر مختیار کار اور سب رجسٹرار کے دفتر کے آگے احتجاج اور کڑی نعرے بازی کی- مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا سب رجسٹرار نے جس دن چارج لیا اس دن سے دفتر میں نہیں بیٹھ رہا ہے رجسٹرار نے پرائیویٹ کلرک کو بٹھا کر کرپشن اور رشوت کی ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا سب رجسٹرار کے ایسی غلط پالیسیوں کے باعث لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے کئی خدانوں میں جھگڑے کے باعث اموات ہوتی ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کا خدا کے واسطے عوام کے اوپر ظلم بند کریں کرپشن کرنے والوں اور رشوت خور سب رجسٹرار اور ان کے پرائیویٹ کلرک کے خلاف ایکشن لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ راشی سب رجسٹرار نہیں چاہیے انصاف نہیں ملا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے