کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو پیغام، انتظامیہ اور طبی عملہ کو خراج تحسین۔ ہمارے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ پولیس، رینجرز اور فوج سے مکمل تعاون کریں۔ لاک ڈاؤن کے اصل ثمرات سوشل آئیسولیشن سے ہی سامنے آسکتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ عوام اپنے سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھتے ہوئے کرونا وائرس کو شکست دیں۔ ہسپتالوں کا عملہ اور پولیس ، رینجرز آپ کی خدمت کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرونا کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر آرہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکلیں۔
![]()