Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ میں کھیلی جانے والی 13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ 2020 ملتوی کردی گئی

کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ میں کھیلی جانے والی 13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ 2020 ملتوی کردی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وقار الیاس خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ میں کھیلی جانے والی 13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ 2020 ملتوی کردی گئی ہے کورونا کی عالمی وباء کے خاتمے اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے حالات سازگار ہوتے ہی نیشنل چیمپئین شپ کی نئی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات کے باعث جوجٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن اور جوجٹسو ایشیا یونین کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے تمام ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ 13 ویں نیشنل جوجٹسو چیمپئین شپ نئی تاریخوں کا اعلان آرگنائزنگ یونٹ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فیڈریٹنگ یونٹوں کے تمام تربیتی سیشن روک دیئے گئے ہیں اور ایشین یونین نے بھی ایشین چیمپین شپ منسوخ کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے