Home / اہم خبریں / راجن پور کی تحصیل روجھان کے عربی ٹبہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

راجن پور کی تحصیل روجھان کے عربی ٹبہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں سے 2 ریمورٹ کنٹرول بم برآمد، بی ڈی ایس کی ٹیم نے دونوں بم ناکارہ بنا دیے، تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان کے عربی ٹبہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشت گردوں سے 2 ریمورٹ کنٹرول بم برآمد ہوئے جس کو بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا، بی ڈی ایس کے آفیسر غلام عباس کے مطابق بم 3 سے 5 کلو وزنی تھے دہشت گرد اہم مقامات کی منصوبہ بندی کررہے تھے جو ناکام بنادی گئی ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے